کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کیلئے 10 ارب ڈالرز رکھنے چاہئے تھے۔ گزشتہ حکومت نے سی پیک منصوبے سے صوبے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔ سی پیک میں بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کیا گیا حب اور گوادر پورٹ کے علاوہ سی پیک میں بلوچستان کیلئے کچھ نہیں۔