قائم مقام صدر، صادق سنجرانی کی تعیناتی کیخلاف در خواست کی سماعت

Dec 19, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی بطور قائم مقام صدر پاکستان تعیناتی کے خلاف درخواست پر فریقین کو حتمی دلائل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعاکی جس پر عدالت نے استدعامنظورکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت تک جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کردیں گے۔ فاضل جسٹس نے کہا کہ چھ ماہ پرانی پٹیشن میں مزید وقت نہیں دے سکتے ، یہ آئینی معاملہ ہے ، ہم تمام پہلودیکھیں گے۔ اس موقع پر درخواست گزار افضل شنواری کے وکیل افتخار بشیر کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی بطور قائم مقام صدر تقرری آرٹیکل 49 کے خلاف ہے۔

مزیدخبریں