واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو سپیس کمانڈ بنانے کا حکم جاری کردیا۔ غیرملکی خیبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی قوانین کے تحت امریکی سپیس کمانڈ بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ سپیس کمانڈ امریکی صدر ٹرمپ کے ملٹری سپیس فورس منصوبے سے علیحدہ اقدام ہے۔ سپیس کمانڈ کا مقصد خلا میں فوجی آپریشن کا دائرہ وسیع کرنا ہے، اگلے 5 برسوں میں 800 ملین ڈالر خرچ ہونگے۔