جے سی سی اجلاس میں شرکت، پاکستانی وفد چین پہنچ گیا خسرو بختیار کی چائنہ ایگزیم بنک کے سربراہ سے ملاقات

بیجنگ (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات مخدوم خسرو بختیارکی سربراہی میں پاکستانی وفد جے سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے شہر بیجنگ پہنچ گیا ، وفد میں چیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ ہارون شریف، صوبائی قائدین اور مختلف وزارتوں کے اعلی حکام بھی شامل ہیں ۔ دریں اثناء خسرو بختیار نے چائنہ ایگزیم بنک کے سربراہ جانگ چینگ سونگ سے ملاقات کی۔ ایگزیم بینک چائینہ اور پاکستان کے مابین مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان ایگزیم بنک کی پارٹنر شپ میں نئے منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے۔ ایگزیم بینک کے تعاون سے ملتان سکھر، قراقرم ہائی وے اور سی پیک کے کئی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل ہورہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پانے اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں مزید پاکستان کے مینو فیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے، بر آمدات کو بڑھانے، کاروبار کیلئے سازگار حالات بنانے و دیگر اصلاحات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بندرگاہوں، شاہراہوں اور ریل منصوبوں کو بیلٹ آپریٹ و ٹرانسفر ماڈل اختیار کرکے مکمل کرنا چاہتے ہیں، مستقبل میں معاشی فوائد اور پاکستان کی شرح نمو بڑھانے میں مددگارمنصوبے شروع کئے جائیں گے۔ ان اقدامات سے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پائیدار معیشت کو فروغ ملے گا۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان ایگزیم بینک کا سر فہرست پارٹنر بن چکا ہے ، سربراہ ایگزم بنک نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سی پیک کے جاری منصوبے پاکستان میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...