راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ورلڈسرائیکی کانگریس کے زیراہتمام عظیم صوفی شاعرحضرت خواجہ غلام فرید کی یادمیں خواجہ فریدسرائیکی ادبی کانفرنس بتعاون راولپنڈی آرٹس کونسل منعقدہوئی،کانفرنس کی صدارت درگاہ حضرت خواجہ غلام فریدکے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی جبکہ ممبرقومی اسمبلی نصراللہ دریشک اورممبرقومی اسمبلی رانا قاسم نون مہمانان خصوصی تھے،ورلڈسرائیکی کانگریس کے چیئرمین اور ممتاز دانشور ڈاکٹرغضنفرمہدی نے مہمانوں کوخوش آمدیدکہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی نصراللہ خان دریشک کا کہنا تھا کہ حضرت خواجہ غلام فریدہفت زبان عظیم صوفی شاعرتھے جنہوں نے اپنی شاعری میں محبت کاپرچارکیا،خواجہ فریدنے اپنی شاعری میں رواداری،برداشت کے کلچرکوفروغ دیا۔ممبرقومی اسمبلی رانا قاسم نون نے کہا کہ خواجہ فریدسرائیکی دھرتی کے عظیم شاعرتھے جنہوں نے اپنی شاعری میں مختلف موضوعات پرطبع آزمائی کی،خواجہ فریدنے روہی کی خوبصورتی اورعلاقے کی محرومی کوبیان کیا ہے۔ درگاہ حضرت خواجہ غلام فریدکے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ حضرت خواجہ غلام فریدکا دربارامن ،رواداری اوریکجہتی کی علامت ہے جہاں بلا تقریق لوگ آتے ہیں،یہاں ہرمذہب کے لوگ خواجہ فریدسے محبت کرتے ہیں،انھوں نے شکوہ کیا کہ حضرت کے عرس کے موقع پرکوئی بھی وزیر،مشیرتشریف نہیں لایا ۔ ورلڈسرائیکی کانگریس کے چیئرمین اور ممتاز دانشور ڈاکٹرغضنفرمہدی کا کہنا تھا کہ خواجہ فریدکی شاعری میں جورنگ ہے وہ کسی اورزبان کی شاعری میں نہیں ملتا،حکومت کی جانب سے نظراندازکرنا لمحہ فکریہ ہے، عرس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوکرنا چاہیے تھا۔کانفرس سے مظہرعارف،نذیراحمدتبسم،سعدیہ کمال اوردیگرنے حضرت خواجہ غلام فریدکی شاعری اورشخصیت پرروشنی ڈالی۔
خواجہ غلام فریدنے اپنی شاعری میں رواداری،برداشت کے کلچرکوفروغ دیا،نصراللہ خان دریشک
Dec 19, 2018