حمام اور حمزہ خان کی یو ایس سکواش چمپئن شپ کے فائنل میں رسائی

پشاور(این این آئی) پاکستان کے حمام احمد اور محمد حمزہ خان نے یو ایس جونیئر سکواش چمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کھیلے گئے انڈر 13کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمام احمد نے امریکا کے احمد حق کو 11-7، 11-6 اور 11-9 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا اس سے قبل انہوں نے کوارٹر فائنل میں حمام احمد نے مصر کے ٹاپ سیڈ پلیئر سلیم یوسف کے خلاف سخت مقابلے کے بعد تیرہ گیارہ‘ نو گیارہ‘ آٹھ گیارہ ‘گیارہ آٹھ اور تیرہ گیارہ سے کامیابی حاصل کی تھی‘ انڈر15 سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے میکسیکو کے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سوسا فیڈریکو کو11-5، 11-9 اور 11-5 سے ہر کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کے حمام احمد بھارت کے روان اے گاندھی کے خلاف فائنل کھیلے گا جبکہ پاکستان کے محمد حمزہ خان اور امریکہ کے کارنی ٹیڈڈ دوسرے فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...