راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے منگل کو یہاں فیض آباد رئیس الام قائد ملت چودھری غلام عباسی کی 51 برسی کی تقریب میں ممتاز صحافی کالم نگار اور تجز یہ کاسردار سلطان سکندر کو انکی کشمیر کاز کیلئے گرانقدر صحافتی خدمات کے پیش نظر مجا ہد اول ایوارڈ سے نوازا اسی موقع پر مسلم کانفرنس کے قائدین ملک نو از بیگم مہرالنسائ،سردار صغیر چغتائی انکے ہمراہ تھے جنہوں نے سردار سلطان سکندر کو ہار پہنائے جو انہوں نے واپس سردار عتیق کے گلے میں ڈال دیئے اور سردار عتیق نے تحریک آزادی کشمیر اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور جناب مجید نظامی اور انکی ٹیم اور روزنامہ نوائے وقت کی طویل خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔