آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو جنرل ہیڈکوارٹر زراولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران آرمی چیف و امریکی نمائندہ خصوصی میں علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا۔ابو ظہبی میں ہونے والے امریکا افغان طالبان مذاکرات کی سربراہی کرنے والے زلمے خلیل زاد مذاکرات کے تین ادوار مکمل ہونے کے بعد مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کی اعلی حکومتی وسفارتی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل میں کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
H.E Mr Zalmay Khalilzad called on COAS. Regional security and Afg peace process discussed. Visiting dignitary appreciated Pak’s efforts for Afg peace process. COAS reiterated that peace in Afg is imp for Pak and assured cont efforts for bringing peace and stability in the region. pic.twitter.com/GlMWpfm1cJ
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 19, 2018