یو ای ٹی میں انٹر نیشنل اوپن سورس سسٹمزاورٹیکنالوجیز کانفرنس کا انعقاد

Dec 19, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)یو ای ٹی لاہور کے زیر اہتمام 13ہویں تین روزہ آئی ٹرپل ای بین الاقوامی کانفرنس برائے اوپن سورس سسٹمزاور ٹیکنالوجیزکانفرنس کاآغاز،پاکستان کے سب سے پہلے سمارٹ کلاس روم کا افتتاح کر دیا گیا۔سمارٹ کلاس روم کا افتتاح مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن راجہ ہمایوں یاسر سرفراز نے کیا۔راجہ یاسرہمایوں نے کہا کہ سمارٹ کلاس روم سے فاصلے مٹ سکیں گے۔آپ یونیورسٹی میں ہونے والے لیکچرز کو براہِ راست سن سکیں گے۔ صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن راجہ ہمایوں یاسر سرفراز نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ یونین سے متعلق بل اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں