لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجدمیر نے کہا ہے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں ملنے والی سزا کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ دلیرانہ فیصلہ کرنے پر عدالت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حکومت نے سنگین غداری کیس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔پرویز مشرف کے حواریوں کے ساتھ حکومت کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔آج جمہوریت کی فتح کا دن ہے۔اس فیصلے کے بعد طالع آزماؤں کی طرف سے جمہوریت پر شب خون مارنے کا باب بند ہو جائیگا۔فوج سرحدوں اور ملکی سلامتی کے لیے خدمات انجام دیتی ہے یہی اس کا مینڈیٹ ہے۔تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔اس فیصلے سے نواز شریف کی سویلین بالا دستی کی تحریک کو جلا ملی ہے۔مرکزی ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا۔
سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کو سزا خوش آئند ہے:ساجد میر
Dec 19, 2019