لاہور چڑیاگھر میں پرندوں جانوروں کیلئے قائم لیبارٹری فعال

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہورچڑیاگھر میں جانوروں اور پرندوں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے 50لاکھ روپے کی لاگت سے قائم لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی چڑیاگھر میں جانوروں اور پرندوں کے امراض کی تشخیص کیلئے قائم کی جانیوالی یہ پہلی لیبارٹری ہے۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا نے کہا یہ لیبارٹری لاہور چڑیاگھر کے ویٹرنری ہسپتال کا حصہ ہے جس کاجلد افتتاح کردیاجائیگا۔حسن علی سکھیرانے کہا کہ تشخیصی لیبارٹری کے قیام سے چڑیاگھر میں موجود جانوروں اور پرندوں کے امراض کی بروقت تشخیص اور ا نہیںعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں گی ۔ لیبارٹری میں جانوروں اور پرندوں کے لعاب دہن ، فضلہ اور خون کے نمونوں کو جانچنے کی سہولت موجود ہے ۔

ای پیپر دی نیشن