مولانا مجاہدالحسینی کے انتقال پر اظہارتعزیت

Dec 19, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک کی معروف علمی، ادبی شخصیت اور تحریک آزادی و تحریک تحفظ ختم نبوت کے عظیم راہنماء مولانا مجاہد الحسینی کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، عالمی اتحاد اہل سنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن، مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری اور صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا مجاہد الحسینی کی تمام زندگی انگریز سے آزادی، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، تحقیق و تصنیف اور سیرت نگاری میں گذری انہیں سیرت طیبہ پر بہترین کتاب لکھنے پر صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

مزیدخبریں