سیمنٹ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات 14 ہزار 838 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 13ہزار 113 ملین روپے رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن