اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ چندباتوں کو بنیاد بناکر سابق صدرجنرل (ر)پرویزمشرف کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ دبائو کانتیجہ ہے، قانونی ماہرین اورتجزیہ نگاراس بات پرمتفق ہیں کہ مشرف فیصلے میں آئینی سقم ہیں ، موجودنازک حالات میں پرویز مشرف کی سزائے موت کافیصلہ عساکرپاکستان کامورال گھٹانے کی سازش ہے جوحالت جنگ میں ہیں ،اگر آئین شکنی پر سزائے موت ہے توملک توڑنے والوں کے خلاف آج تک کیاگیا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کوٹی این ایف جے کی ہائی کمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ اگر آئین شکنی کی اتنی بڑی سزاہے تو عدل اس بات کامتقاضی ہے کہ یہ کام ایوب خان سے شروع ہوناچاہیے تھا۔