آج کوالالمپور سربراہ اجلاس میں اسلامی ملکوں کو درپیش مسائل پر غور کیا جائے گا

Dec 19, 2019 | 09:59

ویب ڈیسک

کوالالمپور سربراہ اجلاس آج  ملائیشیا میں شروع ہو رہا ہے جس میں اسلامی ملکوں کو درپیش مسائل پر غور کیا جائے گا۔

سربراہ اجلاس کا موضوع ہے" قومی خود مختاری کے حصول میں ترقی کا کردار"سربراہ اجلاس کا مقصد امت مسلمہ کی صورتحال میں بہتری لانا اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام اور اسلامی ملکوں کے درمیان غلط فہمیوں اور اختلافات کودور کرنا ہے۔توقع ہے کہ 56 اسلامی ملکوں کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ایران کے صدر حسن روحانی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئے ہیں جبکہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی آج پہنچیں گے۔

مزیدخبریں