ہندو یاتریوں کی کرشنا مندر پوجا پاٹ‘لاہور میں مصروف دن گزارا‘ آج بھارت روانگی

Dec 19, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)بھارت سے آئے ہندو یاتریوں نے لاہور میںمصروف دن گزارا ،کرشنا مندر میں خصوصی پوجاپاٹ،گورو دوارہ ڈیرہ صاحب، شاہی قلعہ اورگریٹر اقبال پارک کی سیر۔ یاترا کے بعد آج بھارت روانہ ہونگے، ترجمان بورڈ کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کی مہمان نوازی کیلئے سیکورٹی ، رہائش، ٹرانسپورٹ کے تمام تر انتظامات کیے گئے تھے ، ہندو یاتریوں کے پارٹی لیڈر شیو پرتاب بجاج نے پاکستان یاترا کے بارے میں کہا کہ ہندو کمیونٹی سمیت دیگر اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

مزیدخبریں