فتح جنگ(نامہ نگار)ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرکرنل(ر)غلام فرید،تحصیل فتح جنگ کے صدرملک محمدافضل بدڑہ اورمیجر(ر)شیرعلی خان نے سابق آرمی چیف وسابق صدرپاکستان پرویزمشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ پرسخت رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی سرحدات کے تحفظ کیلئے تین جنگوںمیںبھرپوراوردلیری کیساتھ حصہ لینے والے اورمسلح افواج پاکستان کی کمانڈکرنیوالے شخص کوغداری کے لیبل لگاکررسواکرنے کی کوشش کرنا،یہ پاکستانی قوم کیلئے انتہائی تکلیف دہ امرکی حیثیت رکھتاہے۔ عدالتی فیصلہ سے پاکستان کے ایک بہت بڑے ادارے کے سربراہ کی تضحیک کرکے پاکستانی قوم کے احساسات وجذبات کومجروح کیاگیاہے۔ ہم جنرل پرویزمشرف کے ملکی اورقومی مفادات کیلئے کیئے گئے اقدامات اورخدمات کوسلام پیش کرتے ہیں اورانکے ساتھ مکمل طورپراظہاریکجہتی کیلئے اپنے آپ کوپیش کرتے ہیں۔