سابق ایئر چیف مارشل ظفر چودھری انتقال کرگئے

Dec 19, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل ظفر احمد چوہدری انتقال کرگئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ظفر احمد ایئر فورس کے 8ویں سربراہ تھے اور انہوں نے 3 مارچ 1972 سے 15 اپریل 1974 تک اس عہدے پر فرائض انجام دیئے۔ ان کے انتقال پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں