ایم کیو ایم وفد کی مشرف سے دبئی میں ملاقات، بھرپور حمایت کی یقین دہانی

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے وفد میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ وفد نے سابق صدر کی عیادت کی اور انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ حیدر عباس رضوی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف سے ہماری ملاقات ہسپتال میں ہوئی۔ پرویز مشرف ہمیں پرعزم اور پرسکون لگے۔ پرویز مشرف نے پاکستان کیلئے جنگیں لڑی ہیں۔ مجھے نہیں پتہ پرویز مشرف دوبارہ ہسپتال میں داخل ہوئے یا نہیں۔ مشرف نے کہا کہ انہوں نے ملک کی چالیس سال خدمت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...