لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وکلاء نے گلوکار ابرارلحق کے خلاف ’’چمکیلی‘‘ گانے کے حوالے سے درخواست دائر کردی۔ سول کورٹ میں پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ابرار الحق کے گانے " چمکیلی" میں مردانگی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔سول جج ضیاء الرحمن نے جواب طلب کرتے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔