چیئرمین پیمرا اور اینکرز کیخلاف توہین عدالت کیس، سماعت 14جنوری تک ملتوی

Dec 19, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا اور اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی ہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس ، جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ اور سنیئر اینگر پرسن حامد میر عدالت میں پیش جبکہ اسلام آبادہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو کورٹ رپورٹرز کے کونسل کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے کہاکہ کورٹ رپورٹنگ کے معاملے میں خبر یا تبصرہ چلانے سے پہلے اینکرز اگر پروگرام کرنے سے پہلے کورٹ رپورٹرز سے فیڈ بیک لے لیا کریں تو زیادہ مناسب ہے اینکر پرسن حامد میرنے کہا کہ میں ان سے اتفاق کرتا ہوں، یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں سینئر اینکرپرسن حامد میر نے تحریری معروضات اور تجاویز عدالت میں جمع کرا دیں عدالت نے تمام سٹیک ہولڈرز سے زیر سماعت مقدمات کی میڈیا کوریج اور ٹی وی پروگرامز میں بحث سے متعلق تجاویز طلب کی تھیں حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ میں نے تحریری جواب تیار کیا ہے جو ابھی جمع کرا دیا ہے فاضل چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے فردوس عاشق اعوان کے توہین عدالت کیس کے فیصلے میں بھی کچھ گائیڈ لائنز دی ہیں حامد میر نے عدالت کو بتایا کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کیس کی ججمنٹ بھی دیکھی ہے۔

مزیدخبریں