صحت اور آلودگی سے متعلق عالمی اتحاد کی تنظیم ”گلوبل الائنس“ نے آلودگی کے باعث ہونے والی زیادہ اموات والے ممالک کی درجہ بندی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوبل الائنس کی رپورٹ کے مطابق آلودگی کے باعث زیادہ اموات والے ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے ، چین دوسرے اور نائیجیریا تیسرے نمبر پر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2017ء میں آلودگی کے باعث 83 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ گلوبل الائنس ورلڈ بینک ، یورپی کمیشن ، اقوام متحدہ کے ماحولیات کے ا شترک سے 2012ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔
”گلوبل الائنس“ کی آلودگی کے باعث زیادہ اموات والے ممالک کی درجہ بندی میں بھارت سرفہرست
Dec 19, 2019 | 12:35