آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم، قلات، نوکنڈی، دالبندین اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور اس دوران سکردو میں برف باری بھی ہوئی ہے۔ اسکردو میں 4 ملی میٹر اور قلات میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ سکردو میں2 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کی صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ استور میں منفی 10، گو پس، بگروٹ منفی 8، پاراچنار، گلگت، ہنزہ منفی 5، راولاکوٹ، مالم جبہ اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع
Dec 19, 2019 | 12:41