اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا اور اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ کورٹ رپورٹرز کے وکیل نے کہا کہ کورٹ رپورٹنگ کے معاملے میں خبر یا تبصرہ چلانے سے اینکرز اگر پروگرام کرنے سے پہلے کورٹ رپورٹرز سے فیڈ بیک لے لیا کریں تو زیادہ مناسب ہے۔
چیئرمین پیمرا اور اینکرز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 14جنوری تک ملتوی
Dec 19, 2019