کراچی (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ جب میں سمجھوں گا کہ میں نہیں کھیل سکتا تو خود بتا دوں گا،جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو تنقید ہوتی ہے، اسے مثبت لینا چاہیے، صورتحال کو دیکھ کر ٹیم میدان میں اتاریں گے، ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گئے جو میچ جیتوا سکے،آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، فواد عالم ہمارے پلان کا حصہ ہیں ،جب ضرورت ہوگی انہیںکھلائیں گے ،بدقسمتی سے گزشتہ پانچ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اسپنرز کا کوئی کردار نہیں رہا۔بدھ کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ جب میں سمجھوں گا کہ میں نہیں کھیل سکتا تو خود بتا دوں گا، کوشش ہے کہ جلد سے جلد فارم بحال کروں اورلمبی اننگزکھیلوں،کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔کوشش ہو گی کراچی ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلوں،آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سے ایک دلچسپی پیدا ہوئی ہے، امید ہے کراچی میں بھی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میچ دیکھنے آئے گی۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں تجربہ کار بالرز نہ ہوں تو پریشانی ہوتی ہے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گے جو میچ جتوا سکے ،دورہ آسٹریلیا میں مشکل ہوتی ہے،تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بابر اور عابد کی بیٹنگ سے مثبت تاثر ملا ہے، صورتحال کو دیکھ کر ٹیم میدان میں اتاریں گے، وکٹ کو مدنظر رکھ کرٹیم تشکیل دی ہے، کوشش ہے اچھی ٹیم گرائونڈ میں اتاریں، دوسرے ٹیسٹ کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائیں گے۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نئے لڑکے ہیں بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ اچھی بولنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے اور فوادعالم کئی سالوں بعد قومی اسکواڈ میں شامل ہوا ہے، فواد عالم ہمارے پلان کا حصہ ہیں جب ضرورت ہوگی کھلائیں گے جب بھی فواد کی ضرورت ہوگی اسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا،فواد عالم ڈومیسٹک پلیئرز کیلئے مثال ہیں۔اظہر کا کہنا تھا کہ فواد ہمارے پلان کا حصہ ہیں جب ضرورت محسوس ہوئی انہیں کھلائیں گے۔ایک سوال کے جواب کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گزشتہ پانچ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اسپنرز کا کوئی کردار نہیں رہا۔