کراچی(اسٹا ف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے عوام کی مکمل سیکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔وہ صوبائی پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں کمیشن کے تمام اراکین سمیت شرجیل انعام میمن، امداد پتافی، شمیم ممتاز، شہناز بیگم، محمد علی عزیز، حسین علی مرزا، کرامت علی، جبکہ وزیراعلی سندھ کی خصوصی دعوت پر چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، آئی جی پولیس ڈاکٹر کلیم امام، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، کمیشن سیکریٹری سیف اللہ ابڑو نے شرکت کی۔ اجلاس میں گٹکے، مین پوری اور منشیات کی اسمگلنگکے خلاف کارروائی، آئی جی پولیس کی شہید بینظیر آباد یونیورسٹی کے طلبا کا معاملہ، محراب پور میں بچے پر تشدد کا واقعہ اور پیر جو گوٹھ میں بچے کی خودکشی کا واقعہ ، صوبائی پولیس پلان کا جائزہ، ،پولیس کمیشن کو اسٹاف دینا اور کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں گٹکا ،مین پوری بنانے اور منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کے حوالے سے آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا، مین پوری کے مقدموں میں 5714 ایف آئی آر رجسٹر کی گئی ہیں۔
پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس، آئی جی سندھ کے خلاف قرارداد واپس
Dec 19, 2019