وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سعودی سفیرسےملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال

Dec 19, 2019 | 13:23

ویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سعودی عرب کےسفیرنواف بن سعدالمالکی سےملاقات کی ہے ۔جس میں پاکستان سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدارنے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی سے ملاقات کی ہے. ملاقات میں وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئےہیں ۔ سعودی عرب ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، عثمان بزدارنے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں ۔دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کی بھر پور حمایت کی ہے۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں .سعودی سفیر نے کہا کہ محبت و اخوت کا یہ رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔

مزیدخبریں