قومی شاہراوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق

Dec 19, 2019 | 13:43

ویب ڈیسک

لاہور:  قومی شاہراوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری پر بسوں کو 10 ہزار اور کار کو 2500 روپے جرمانہ ہوگا۔ پبلک سروس میں مسافروں کی اوورلوڈنگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار جرمانہ ہوگا۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر کار، موٹرسائیکل اور ایل ٹی وی کو 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔ پی ایس وی گاڑیوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 10 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے، کار ڈرائیور کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ سیفٹی بیلٹ نہ استعمال کرنے پر کار، ایل ٹی وی پر 1500 جبکہ بڑی گاڑیوں پر 3 ہزار جرمانہ ہوگا۔ لین وائلیشن پر کار اور ہلکی گاڑیوں کو 1 ہزار جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں