مودی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے نئے قانون لا رہی ہے:پر یانکا گاندھی

Dec 19, 2019 | 15:21

ویب ڈیسک

بھارتی اپوریشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت معیشت کی ناکامی کے بعد نئے نئے قانون لاکر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کو شش کررہی ہے، وزیراعظم نریندرمودی بڑھتی بے روزگاری ، بھوک ، عصمت دری ، بدعنوانی اور روزگار میں کمی پر جواب دیں۔ انہوں  نے شری کنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت روزگار ، معیشت ، کسانوں کو حالت زار درست کرنے ، طلبا کی آواز سننے ، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور مہنگائی کوروکنے میں ناکام ہو گئی  اور وہ تمام الزام کانگریس پارٹی ڈال رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پانچ سال میں بی جے پی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وہ صرف تشہیر میں ہی رہی ہے، کام کے نام پر وہ زیرو ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی سطح پر یہ حکومت فیل ہوگئی تو نئے نئے قوانین لاکر لوگوں کو اصل مسائل سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، جب ملک میں قومی شہریت رجسٹر ( این آر سی )ناکام ہو گیا تب مودی حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)لیکر آئی۔ اس قانون کے میں کئے گئے نظموں کی مخالفت میں آسام سمیت شمال مشر ق کی ریاستیں جل رہی ہیں۔دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی  کے طلبا و طالبات نے ان کی مخالفت میں آواز بلند کی تو انہوں نے پولیس سے پٹوایا۔سچائی یہ ہے کہ اس کی ساری ذمہ داری بی جے پی اور وزیراعظم مودی پر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر محاذ پر ناکام وزیراعظم مودی کے پاس کوئی جواب نہیں، اب وہ صرف کھوکھلے چیلنج دے سکتے ہیں، جھارکھنڈ کی عوام کی طرف سے میں وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج دیتی ہوں کہ وہ بے روزگاری ، بھوک ، عصمت دری ، بدعنوانی اور روزگار کے مواقعوں میں کمی پر جواب دیں۔

مزیدخبریں