اقوام متحدہ کابھاررتی تسلط سےآزادی کےلئےکشمیریوں کی جدوجہد کی قانونی حیثیت کی بحالی کےعزم کااعادہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد کی قانونی حیثیت کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیاہے۔ متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد میں ، جو 81 ملکوں کی جانب سے پیش کی گئی ، ان ملکوں پر زور دیاگیا ہے کہ وہ فوری طور پر غیر ملکی فوجی مداخلت، دوسر ے ملکوں اور علاقوں پر تسلط اور ظالمانہ امتیازی اور ناروا سلوک بند کرائیں۔قرار داد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کی حالت زار اور ان کا معاملہ اٹھا رہے ہیں جبکہ ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی بنیاد پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی قانونی قرار دلوانا ان سنجیدہ اقدامات میں سے ایک ہے۔

ای پیپر دی نیشن