وائٹ ہاﺅس نے ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی روکنے کی قرارداد مسترد کرنے کو ”انتہائی شرمناک“ قرار دے دیا

 وائٹ ہاﺅس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی روکنے کی قرارداد مسترد کرنے کو ”انتہائی شرمناک“سیاسی اقدام قرار دے دیا۔ وائٹ ہاﺅس کی ترجمان سٹیفنی گریشم نے اپنے بیان میں اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کے معاملات میں رکاوٹیں حائل کرنے کے الزام پر صدر ٹرمپ کے خلاف ایوان نمائندگان نے گزشتہ روز مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نمائندگان نے مواخذہ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی اور یہ امریکی تاریخ میں انتہائی شرمناک سیاسی اقدام ہے۔ ایک بھی ریپبلکن ووٹ اور ثبوت کے بغیر ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان کے توسط سے صدر کے خلاف مواخذہ کے ناجائز آرٹیکلز آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یقین ہے کہ سینیٹ اس کارروائی میں ان تمام عوامل کو بھی شامل کرے گا جو نظرانداز کیے گئے جس کے تحت سینیٹ باقاعدہ آرڈر، شفاف اور منصفانہ عمل کو بحال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نئے مرحلے کے لیے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ مکمل طور پر بری الزمہ ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...