ڈاکٹرفردوس کا ذرائع ابلاغ پرقومی اداروں کے استحکام میں اپنا کردارادا کرنے پرزور

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں قومی اداروں کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور جمہوریت کا قریبی تعلق ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم پی آئی ڈی کی خودکاری اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہے ہیں جس سے نظم و نسق کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن