اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری ،فریال تالپور وغیرہ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں مزید گواہوں کے بیان قلمبندکرلیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی، سماعت کیدوران آصف زرداری، فریال تالپوراور عبدالغنی مجیدکی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جنہیں عدالت نے منظور کرلیا اور سماعت6 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔