اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبد الرزاق داؤ نے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ سری لنکا کی نے کینو کی درآمد پر مقامی ٹیکس کم کر دیا ہے۔ یہ ٹیکس 160 روپے فی کلو سے کم کر کے 30 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں کولمبو میں پاکستان کی تجارتی اتاشی کی کوششوں کو سراہتا ہوں. اس سلسلے میں سری لنکا کی حکومت کے بھی شکرگزار ہیں. پاکستان میں سٹرس کی برآمد کا سیزن شروع ہو گیا ہے اور سری لنکا چھوٹے کینوؤں کے لیے ایک اہم منڈی ہے میں برآمد کنندگان سے گزارش ہے کہ وہ ایسے معاملات کے بارے میں وزارت تجارت کو آگاہ کرتے رہیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے.۔پھل اور سبزیوں کی برآمد ہماری اسٹریٹجک تجارتی پالیسی کا ایک اہم جز ہے۔