دینہ (نامہ نگار) دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا میں 10سالہ بچے شمیر علی کی لاش زیر تعمیر گھر میں پھندے سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھجوا دیا۔ بچے کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کو کسی نے قتل کیا ہے۔ بھائی کی درخواست پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔