پٹرول کیساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافہ‘ مہنگائی بڑھے گی: تاجر

لاہور (آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس سامنے آنا شروع ہوگئے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 سے 5 ہزار تک اضافہ کردیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں اس لئے ان کے پاس کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ گڈز ٹرانسپوٹرز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی ذمہ دار حکومت ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائے بڑھانے پر تاجر بھی چیخ اٹھے۔ کہتے ہیں اب اشیائے ضروریہ مہنگی ہوں گی اور عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی۔ تاجروں کا مزید کا کہنا تھا کہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ اشیائے تجارت مہنگی ہونے سے عام آدمی متاثر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن