لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے سینٹ کے قبل ازوقت انتخابات کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 11 فروری سے قبل اگر سینٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے تو یہ غیرآئینی ہوگا اور اس کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیرقانونی اقدام کرے گا۔ گیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے توکیا فرق پڑتا ہے کہ انتخاب 8 مارچ کے بجائے 3 مارچ کو ہو۔ میاں جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہے تاکہ پذیرائی مل جائے، اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا صرف مسلم لیگ (ن) معاملہ لے کر عدالت جائیگی یا پوری اپوزیشن، جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب ایسا وقت آئے گا تو پوری اپوزیشن مل کرفیصلہ کریگی۔
11فروری سے پہلے سینٹ الیکشن شیڈول غیرآئینی‘ عدالت جائیں گے: رانا ثناء
Dec 19, 2020