پیپلز لبریشن آرمی بھارت کیساتھ فوجی تصادم کیلئے تیار ہے، بھارتی عسکری حکام کا دعوی

Dec 19, 2020

اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی عسکری حکام کا دعوی ہے کہ چین نے لداخ میں دولت بیگ سیکٹر تک اپنی افواج اور اسلحہ پہنچانے کے لئے درہ قراقرم تک 10 فٹ چوڑی ایک نئی سڑک تعمیر کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنے عسکری ذرائع کے حوالے سے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ اکسائی چین کے علاقے میں چین نے تمام کچی سڑکوں کو پختہ کرلیا ہے۔ ان ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گولومدکے علاقے میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پٹرول ذخیرہ کرنے کے زیر زمین ذخائر بنائے ہیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے سکم کی سرحد پرڈنگ تا کے علاقہ میں چینی فضائیہ کے طیارے رکھنے کے لیے زیر زمین پارکنگ سہولتیں بھی تعمیرکرلی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی بھارت کے ساتھ کسی فوجی تصادم کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مزیدخبریں