متعدد وارداتیں‘ سابق پرائس مجسٹریٹ کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا لیا

لاہور (نامہ نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے گلشن اقبال کے ہدایت بلاک کے سابق پرائس مجسٹریٹ سید ظفر زیدی کے گھرگھس کر ان کے بیٹے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر14لاکھ50 ہزار مالیت کے طلائی زیورات، 2 لاکھ 60ہزار روپے نقدی اور پسٹل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فیصل ٹاؤن میں محسن سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 6لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، ہنجروال میں مسلح ڈاکو نعیم کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر5 لاکھ65 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاؤن میں منور سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، رائیونڈ سٹی میں فرحان کے گھر سے 3 لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،گلشن راوی  میں عبدالرحمان کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں داؤد خان کے اہلخانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، نواںکوٹ میں امجد 55ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں شعیب سے 33ہزارروپے اور موبائل فون، لاری اڈہ میں ہارون سے 27 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے سول لائن اور ساندہ کے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ ، غازی آباد،اچھرہ اور ملت پارک کے علاقوں سے چار موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن