پیرا گون سوسائٹی ریفرنس کی سماعت‘ سعد رفیق کے وکیل‘ نیب پراسیکیوٹر میں تلخ کلامی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوساسٹی ریفرنس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید دو گواہوں اسلم گجر اور سلیم کو طلب کرلیا۔ دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں امجد پرویز نے نیب پراسیکیوٹر سے معذرت کی۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے پیراگون ہائوسنگ  ریفرنس کی سماعت شروع کی تو خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ برادران کے وکیل اشتر اوصاف اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقصی جبیں پر جرح کی۔ ایل ڈی اے میں بطور سی ایم بی میں کام کررہی ہوں۔ خواجہ سعد رفیق کے وکیل کے سوال پر نیب گواہ نے بتایا کہ نیب کے تفتیشی افسر کو پیراگون سوسائٹی کا جو ریکارڈ دیا گیا وہ تصدیق شدہ ہے اور اس میں خواجہ سعد رفیق کا نام نہیں جبکہ نیب کے تفتیشی افسر کا لیٹر ریکارڈ کے ساتھ لف کیا ہے۔ عدالت نے لیٹر کی کاپی خواجہ برادران کے وکلا ء کو فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ وکیل کے استفسار پر گواہ نے بیان دیا کہ نیب لاہور نے 2017ء کو لیٹر ایل ڈی اے کو لکھا جس میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ مانگا تھا۔ نیب حکام کو باقاعدہ ریکارڈ فراہم کیا گیا مگر نیب کے تفتیشی کو نہیں دیا گیا۔گواہ نے بیان دیا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کا نام نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...