اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ترجمان وزارت اقتصادی امور کا بیرونی قرضوں پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں بیرونی قرضوں کے حوالے سے خبریں درست نہیں، پچھلے پانچ ماہ میں 4.5 بلین ڈالر کی بیرونی قرضے اور گرانٹ موصول ہوئی،حکومت نے پچھلے پانچ ماہ میں 2.9 بلین ڈالر قرضے کی ادائیگی کی مد میں واپس کئے۔ موجودہ حکومت نے اپنی 28 ماہ کی مدت میں کل 26.6 بلین ڈالر کے قرضے اور گرانٹ موصول کی۔
پانچ ماہ میں 4.5 بلین ڈالر کے بیرونی قرضے موصول ہوئے ،ترجمان وزارت اقتصادی امور
Dec 19, 2020