اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئر مین پی اے آرسی ڈاکٹر عظیم خان نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ، انسانوں کے معیار زندگی کو بڑھانے ، مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور زراعت کے لئے کم لاگت والی ٹیکنالوجی کے حصول ، غذائی تحفظ میں خود کفیل ہونے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ، پی اے آر سی اسلام آباد کے چیئرمین ، ڈاکٹر محمد عظیم خان ، آج اڈاپٹو ریسرچ کم ڈمانسٹریشن انسٹی ٹیوٹ (اے آر ڈی آئی) ، کم سروبی ، میران شاہ ، ضلع شمالی وزیرستان کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ 691.564 ملین روپے کی لاگت سے بشمول پی اے آرسی ۔ازرک ڈی آئی خان ، پی ایس ڈی پی میگا پروجیکٹ (ایرڈ زون ریسرچ سنٹر کے اپ گریڈیشن) کے تحت قائم کیا جانے والا یہ پانچواں ادارہ ہے۔ اس پی ایس ڈی پی میگا پروجیکٹ کے اندر ، پی اے آر سی نے پانچ مراکز اور چار انسٹی ٹیوٹ قائم کیے ہیں۔ پاک آرمی کے عہدیدار ، ضلعی پولیس آفیسر ، میران شاہ اور شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر اور مقامی کسانوں اس تقریب میں شریک ہوں گے ۔کم سروبی ، میرانشاہ ، ضلع شمالی وزیرستان میں نئے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے اہم مقاصد میں صحت مند اور زیادہ پیداوار دینے والی فصلوں کی اقسام ، زیادہ سے زیادہ دودھ / گوشت تیار کرنے کے جدید طریقے ، بیماری سے پاک جانوروں کی افزائش ، نوجوان نسل اور مقامی جوانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقے متعارف کرانا اور کم پیداوار والی فصلوں اور باغات کی کاشت کے جدید طریقے لاناہیں۔ اس اقدام سے خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع بشمول فاٹا (موجودہ ضم شدہ اضلاع) میں زرعی تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرنا نیز علاقہ کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔