رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسوں‘ نوجوانان جنت کے سرداروںپر کافی کتب لکھی جا چکی ہیں لیکن دارالسلام کی جانب سے شائع ہونیوالی گلستان رسالت کے دو حسین پھولوں کی پاکیزہ زندگی قرآن و حدیث اور تاریخ کے مستند حوالوں کی روشنی میں لکھی گئی یہ پہلی کتاب ہے جس میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی سیرت سے متعلقہ واقعات و حقائق کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب محض بیان سیرت ہی نہیں بلکہ امت کو بیدار کرنے کا ایک جامع منصوبہ بھی ہے جس میں ان نفوس قدسیہ سے محبت کرنا سکھایا گیا ہے جن کی تربیت سب سے بہترین انسان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کی۔ زیر نظر کتاب 14 ابواب پر مشتمل ہے اس میں حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی ولادت سے پہلے‘ خانوادۂ حسنؓ و حسینؓ ‘ انکے سگے بہن بھائی‘ سوتیلے بہن بھائی‘ انکی بیویاں اور اولاد‘ انکے اساتذہ و تلامذہ‘ اوصاف و اخلاق‘ فضائل حسنؓ و حسینؓ ‘ انکی معاشرتی زندگی‘ مختلف عہد خلافت کے ساتھ ساتھ حادثۂ کربلا اور انکی شہادت کے حوالے سے مکمل تفصیل بیان کی گئی ہے جس سے قارئین کو ان دو اہم مقدس شخصیات کی تاریخی زندگی سے آگاہی ہوگی۔ خوبصورت ٹائٹل اور اعلیٰ کاغذ پر لکھی گئی یہ کتاب دارالسلام نے شائع کی ہے جسے ہیڈ آفس و مرکزی شوروم 36۔ لوئر مال سیکرٹریٹ سٹاپ‘ غزنی سٹریٹ اردو بازار‘ ڈیفنس وائی بلاک گول کمرشل مارکیٹ دکان نمبر2‘ گلبرگ دکان نمبر 2 بگ سٹی پلازہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ (تبصرہ: ڈاکٹر سلیم اختر)
بک شیلف …… سیرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما
Dec 19, 2020