ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تاجر چوروں، ڈاکوں اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر، پولیس نے مال پانی کے چکر میں تاجروں اور عوام کو ان کے حوالے کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے قومی تاجر اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ملک اقبال جاوید، شیخ سلیم، ملک مقبول کھوکھر، مسعود احمد خان، ملک محمد صابر علی، ملک زبیر نعیم، اشرف علی، اختر حسین، عارف، چوہدری نصیر احمد، فاروق علی قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرا ئمز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ ناکے اور جنرل ہولڈ اپ کے نام پر تاجروں اور عام شہریوں کو پریشان کیا جارہا ہے لیکن چور ڈاکو باآسانی لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں تاجر تھانوں میں داد رسی کے لئے جاتے ہیں ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا جاتا ہے، شریف شہری نے عملہ کے رویہ کی وجہ سے تھانوں کا رخ چھوڑ دیا۔
جنوبی پنجاب کے تاجر چوروں، ڈاکوؤں اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر
Dec 19, 2020