ملتان (خبر نگار خصوصی) شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افرراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق حرم گیٹ پولیس موٹرسائیکل کا مین ڈیلر ہواور ملازمت کے لئے ملزم وقاص احمد کو اپنے پاس رکھا ہواتھا جس نے چالیس لاکھ کی رقم غبن کرلی جب مجھے معلوم ہواتو ملزم سے پیسوں کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے رقم غبن کرنا تسلیم کرتے ہوئے اتنی ہی مالیت کا چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس ا?نر ہوگیا دریں اثنا گلگشت پولیس کو مجاہد نزیر نے بتایا کہ ملزم ساجد علی نے ادھار کی مد میں تین لاکھ روپے لیکر بوگس چیک دیا جبکہ سیتل ماڑی پولیس کو منصور حسین نے بتایا کہ ملزم ناصر محمود کمپنی سے 78لاکھ62ہزار751روپے کی پولٹری فیڈ خرید کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔