لاہور( پ ر)وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشیدنے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں رخنہ ڈال کر انہیں سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ یہ ایک دن استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں دوسرے دن بھاگ جاتے ہیں۔ان کے استعفوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جس جگہ استعفیٰ دیں گے وہاں ضمنی الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔ ایک بیان میں میاں محمودالرشیدنے کہا کہ اپوزیشن کے تمام حربوں کا جواب ہر سطح پر خم ٹھونک کر دیں گے۔کرپشن کے علاوہ تمام معاملات پر اپوزیشن سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ اپوزیشن کی تمام تر اچھل کودبدعنوانی کے مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے ہے لیکن عمران خان کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ آئیڈیل سول ملٹری تعلقات کی وجہ سے ملک ترقی کر رہا ہے اور ورلڈ بنک نے بھی اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
اپوزیشن سینیٹ انتخابات کوسبوتاژ کرنا چاہتی ہے:میاں محمود الرشید
Dec 19, 2020