ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ،فرائض منصبی با احسن سر انجام دیئے 

Dec 19, 2020

 اٹک/فتح جنگ(نامہ نگار)ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے ملازمت کے دوران فرائض منصبی با احسن طریقہ سے سر انجام دینے اور تعلیم کے میدان میں گرا ں قدر خدمات دینے والوں کو زمانہ ہمیشہ اچھے الفا ظوں میں یاد رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول کے اساتذہ عابد خان ، حافظ صدیق احمد ، احسان حیدر ، عامر محمود ، محمد رفیق کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے سابق ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیں باغ محمد اقبال ، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیاض محمود ضیا کے اعزاز میں حویلی شادی ہال نزد تین میلہ اٹک میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا تقریب سے سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول اٹک شیخ آصف محمود صدیقی ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول غورغشتی ملک محسن عباس ، ریٹائرڈ ہونے والے محمد اقبال ، سردار امتیاز احمد ، فیاض محمود ضیا نے بھی خطاب کیا جبکہ تلاوت کلام پا ک کی سعادت حافظ صدیق احمد اور ہدیہ نعت محمد حارث نے پیش کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عابد خان نے خوبصورتی سے سر انجام دیئے جبکہ اس موقع پرمحمد اکرم ضیا ،  ، محمد حنیف خٹک ،طاہر خان ،عامر اقبال ،سید تقی عباس ،سلیم شہزاد ، حاجی محمد اکرم خان ، ندیم رضا خان ، ملک ممریز کے علاوہ تحصیل اٹک کے مختلف سکولوں کے ہیڈماسٹرز ، اساتذہ اور ریٹائرڈ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی مقررین نے اپنے خطابات کے دوران ریٹائرڈ ہونے والے تینوں ماہر تعلیم اور کچھ عرصہ قبل ریٹائرڈ ہونے والے شیخ آصف محمود صدیقی کو محکمہ تعلیم اٹک کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اٹک کی تاریخ میں سب سے زیادہ تقریبات شیخ آصف محمود صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد ہوئیں اور وہ رول ماڈل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔

مزیدخبریں