اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ )تمام مکا تب فکر کے علماء کرام,مساجد کے ائمہ و خطباء اور مدارس کے منتظمین نے مدارس کی بندش بارے نوٹیفکیشن اور وقف املاک ایکٹ کو سختی سے مسترد کر دیا۔تمام مکا تب فکر کے علماء کرام کا مشترکہ ہنگامی اجلاس جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں مولانا ظہور احمد علوی کی صد ارت میں منعقد ہوا، جس میں مولانا نذیراحمد فاروقی، جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے صدرمولانا حافظ مقصود احمد، بریلوی مکتب فکر کے مولانا مفتی محمد اقبال نعیمی، مولانا اسحاق ظفر، جماعت اسلامی کے مولانا شاہ ولی اللہ بخاری، جمعیت علمائے اسلام اسلا م آباد کے امیر مولانا عبدالمجید ہزاروی، جنرل سیکر ٹری مفتی عبداللہ، مفتی محمد اویس عزیز،مولانا عبدالکر یم، مفتی عبدالسلام، مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا خلیق الرحمن چشتی،مولانا عبدالقدوس محمدی اور کثیر تعداد میں د یگر علمائے کرام نے شرکت کی، علمائے کرام نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے مدارس کے حوالے سے جاری کردہ حکمنامہ کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اجلاس میں مولانا ضیاء اللہ دیوبندی، مولانا خلیق الرحمن چشتی، مولانا ارشاد ہزاروی، مولانا عبدالظاہر فاروقی ،مولانا سہیل عباسی، مولانا فضل اللہ، مولانا عبدالرؤف محمدی ،مولانا عبدالرشید، مولانا انور سلطان، مولانا حبیب اللہ، مولانا فخر الاسلام، مولانا ہارون الرشید، مولانا منظور احمد بالاکوٹی، مفتی محمود الرحمن، مولانا طاہر احمد،مولانا حمداللہ، مولانا محمد ادریس، مفتی وسیم فاضل ،مولانا نوید خلیل، مولانا مفتی فیصل صدیق ،مولانا تنویر احمد اعوان اور دیگر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام شریک ہوئے ۔