صدرن لیگ پنجاب راناثناء اللہ سے راجہ سرفرازاصغرکی ملاقات 

Dec 19, 2020

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حلقہ پی پی 20سے مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر،راجہ سرفراز ا صغرکی مسلم لیگ ن کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈراورصدر پنجاب راناثناء اللہ سے اسلام آبادانکے چیمبر میں خصوصی ملاقات،لاہورکے جلسہ میںواہ کینٹ سے پرجوش کارکنان کی ریلی کومینارپاکستان پہنچا نے کی کاوش پرراناثناء اللہ کی راجہ سرفر ازا صغرکوخصوصی مبا رکبا د،انہوںنے کہاکہ پرعزم نوجوان ہی ملک کے اندرموجودہ سیاسی حالات کی خرابیوںکاازالہ کرنے کی خاطرمسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے موثر اور کامیاب کرداراداکرسکتے ہیں،سرفرازاصغر نے را نا ثناء اللہ کویقین دلایاکہ آئندہ بھی پارٹی قیاد ت ہمیںجہاںبھی آوازدے گی،ہم اپنے کارکنان کے ہمراہ پارٹی کے منشوراوردستورکی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے،کیونکہ میاںنوازشر یف کااصولی موقف پاکستانی قوم کے دل کی آو از بن چکاہے،اوراس آوازکوقائدکی دلیربیٹی محترمہ مریم نوازبڑے دلیرانہ اندازکے ساتھ بلندکیئے جارہی ہے۔

مزیدخبریں