کراچی (اے پی پی) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں 18دسمبر یوم عربی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں جامعہ کے ملکی وغیر ملکی طلبہ نے عربی میں ٹیبلوز اور تقاریر میں حصہ لیا اورعربک کلچرل پروگرامز، مختلف اناشید بھی پیش کیں۔تقریب میںجا معہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم ، شیخ بدرالدین تیونیوسی ، مولانا فرقان ، مولانا نورالامین ، مفتی زین فروز ،مولانا عثمان صادق، مولانا عثمان صادق ، مولانا قدیم جان ، مفتی حسن فروز سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مہتمم جامعہ مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ عربی زبان وادب ایک دینی وانسانی ضرورت ہے،جہاں عربی زبان کی فصاحت وبلاغت اس کو تمام زبانوں میں امتیازی شان بخشتی ہے وہی پراللہ تعالی کا نازل کردہ نورہدایت قرآن مجید بھی اسی زبان میں ہے اور عربی اللہ تعالی کی پسندیدہ زبانوں میں سے ہے، مدارس دینیہ عربی کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس میں مزید توجہ کی ضرور ت ہے، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تیونسی استادشیخ بدرالدین تیونسی نے کہاکہ پاکستانی مدارس عربی کی ترویج میں اہم کردار ادا کیاہے ،عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں یوم عربی کی مناسبت سے تقریب
Dec 19, 2020